ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں مزدور اسوسی ایشن کا پروگرام؛ ایم ایل اے کا مزدوروں کوحکومتی منصوبہ جات سے استفادہ کرنے کی اپیل

بھٹکل میں مزدور اسوسی ایشن کا پروگرام؛ ایم ایل اے کا مزدوروں کوحکومتی منصوبہ جات سے استفادہ کرنے کی اپیل

Sun, 16 Oct 2016 20:12:37    S.O. News Service

بھٹکل:16/اکتوبر(ایس او نیوز) مزدوروں کے لئے حکو مت نے کئی ایک منصوبہ جات جاری کئے ہیں مزدور طبقہ متعلقہ منصوبہ جات سے استفادہ کرنے کی رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے اپیل کی۔

نیو انگلش اسکول کے کملاوتی رام ناتھ ہال میں بھٹکل تعمیراتی مزدوراسوسی ایشن کے افتتاحی پروگرام میں وہ خطاب کررہے  تھے۔ انہوں نے مزدوروں سے کہا کہ تمام مزدور محکمہ مزدور میں اپنا نام درج کرائیں، محکمہ سے جانکاری لے کر آگے بڑھیں گے تو بہت فائدہ ہونے کی بات کہی۔ بی جے پی تعلقہ صدر راجیش نائک ، ضلع پنچایت ممبر البرٹ ڈیکوستھا ، نامدھاری سماج سنگھ کے صدر ڈی بی نائک، جے ڈی ایس لیڈر عنایت اللہ شاہ بندری ، مزدور افسر سریندر ، کنڑا ساہتیہ پریشد کے صدر گنگادھر نائک، وکیل منجوناتھ گونڈ نے مزدوروں کے مسائل اور حل کے متعلق بات کی۔ بھٹکل کانٹراکٹر سنگھ کے صدر ٹی ڈی نائک ، بھٹکل سنٹرنگ مالک اور مزدور سنگھ کے صدر گنپتی نائک، بھٹکل پینٹنگ سنگھ کے صدر ناگراج نائک وغیرہ موجود تھے۔ ایشو رنائک نے استقبال کیا تو سنگھ کے صدر شری دھرنائک نے افتتاحی کلمات  پیش کئے ، منجوناتھ نائک نے نظامت کی ، پورنیما نے پرارتھنا کی۔


Share: